ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/کرائم رپورٹرسلمان قیوم):ننکانہ صاحب میں بڑا گھر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرگرم چور گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کی روشنی میں چوری کی 6 مختلف وارداتوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم بلال گزشتہ دو سال سے چوری کے ایک مقدمے میں مطلوب اشتہاری تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کے ذریعے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے پولیس شب و روز کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "کرائم فری پنجاب” کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔