ایران کا دعویٰ، امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری شہید، 260 سے زیادہ زخمی
تہران: ایرانی حکومت کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے جنوبی علاقوں پر ہونے والے امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری جاں بحق جبکہ 260 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے بتایا کہ حملوں میں 260 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 222 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج مختلف طبی مراکز میں جاری ہے۔