میہڑ میں مسلح ملزمان کی واردات، مزاحمت پر شہری زخمی، فرار

میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) میہڑ کے اے سیکشن تھانے کی حدود رادھن روڈ نئے بائی پاس پر تین مسلح ملزمان نے ایک سنار سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میہڑ کا رہائشی سنار راجا شیخ رادھن روڈ نئے بائی پاس سے گزر رہا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔

ملزمان زخمی شہری سے سی ڈی 70 موٹرسائیکل، ویوو موبائل فون اور نقد رقم چھین کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کے بعد زخمی راجا شیخ کو فوری طور پر علاج کے لیے تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ واردات کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے