ڈی پی او کی ہدایت پر کرائم و لا اینڈ آرڈر اجلاس، اشتہاریوں کی گرفتاری اور مقدمات کی جلد ٹریسنگ کا حکم

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کی ہدایت پر ایس پی باڑہ سرکل نواب خان کی زیر صدارت کرائم و جنرل لا اینڈ آرڈر اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز، تفتیشی افسران اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر ٹریس شدہ مقدمات، اشتہاری مجرمان، زیر التواء انکوائریوں اور گزشتہ دو ماہ کے دوران درج ہونے والی ڈی ڈیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی باڑہ نے مقدمات کی جلد ٹریسنگ اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو واضح اہداف اور ٹاسک سونپ دیے۔

اجلاس کے دوران ناقص کارکردگی پر بعض افسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی نواب خان نے شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے احکامات دیے اور خبردار کیا کہ آئندہ جائزہ اجلاس تک نمایاں پیش رفت نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی باڑہ نواب خان نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے