سیالکوٹ: محرم الحرام اور فلڈ ڈیوٹی کے لیے 250 باوردی سول ڈیفنس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس ریزیلنس فورس سیالکوٹ کا ایک اہم اجلاس طاہر مجید کپور کی زیر صدارت ان کی فیکٹری میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی چیف محمد ابراہیم، ڈپٹی چیف شبلی شیراز صندل، حفیظ چغتائی، ڈویژن وارڈنز کمانڈر محمد اسلام میر، حدید احمد بٹ، گروپ وارڈنز میاں مبشر، بوٹا قادری، فیصل عمران، شیخ نوید اور ڈپٹی گروپ وارڈنز رضوان اور منصور سے رضا نے شرکت کی۔

کمانڈر محمد اسلام میر نے محرم الحرام، امام علی الحق کی تین روزہ ڈیوٹی سمیت ممکنہ فلڈ ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں مفصل آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال 250 باوردی سول ڈیفنس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ڈویژن وارڈن حدید احمد بٹ نے اہلکاروں میں ڈیوٹی روسٹر تقسیم کیے۔

اس موقع پر طاہر مجید کپور نے تمام ایگزیکٹوز اور رضاکاروں (والنٹیرز) کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی مکمل یونیفارم کے ساتھ اپنے مقررہ مقامات پر جلوس کے اختتام تک موجود رہیں، ڈویژن وارڈن نے بتایا کہ حسب روایت تمام رضاکاروں کو ڈیوٹی کے مقامات پر کھانا اور پانی وغیرہ پہنچایا جائے گا، اجلاس کے اختتام پر سول ڈیفنس کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے