اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا، جبکہ عالمی قوانین کے مطابق اس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کے پُرامن حل کی واضح گنجائش موجود ہے، تاہم بھارت کی جانب سے اس حوالے سے غیر قانونی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کے لیے پرعزم ہے، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستانی عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے۔