پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار

مردان(کیو این این ورلڈ) پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج کے تمام افسران اور جوانوں نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی بھی کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے