منشیات فروش گٹکے کی بھاری مقدار سمیت گرفتار، ساتھی فرار

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ اے سیکشن گھوٹکی پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بس ٹرمینل کے قریب سے ایک ملزم ناصر ولد محمد عنصر راجپوت کو گرفتار کر لیا، جو مہران کالونی کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 400 گٹکا پان پراگ کی پڑیاں اور نقد رقم برآمد کر لی ہے۔

ترجمان گھوٹکی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کا ایک ساتھی، جس کی شناخت محمد یوسف ولد محمد رحمت خان راجپوت (سکنہ شمس آباد محلہ گھوٹکی) کے نام سے ہوئی ہے، 1000 گٹکا پان پراگ کی پڑیاں موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

پولیس گرفتار ملزم کو برآمد شدہ گٹکے سمیت تھانے منتقل کر چکی ہے، جہاں دونوں ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 190/2026 اور دفعہ 4/8 مین پڑی گٹکا ایکٹ کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے