ننکانہ صاحب: ڈپٹی کمشنر کی ہسپتال میں چھت حادثے کے زخمی بچوں کی عیادت

ننکانہ صاحب ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے موڑ کھنڈا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اور ملبے سے نکالے گئے 07 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی، انہیں دلاسہ دیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے