اساتذہ کے حقوق اور تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے احتجاجی سفر کا آغاز

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) لنڈی کوتل سے اساتذہ اپنے جائز حقوق کے حصول اور سرکاری ملازمین کے پرامن احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اساتذہ کے وفد کی قیادت صدر تنظیم اساتذہ ضلع خیبر شریف اللہ آفریدی کر رہے ہیں۔

روانگی کے موقع پر شریف اللہ آفریدی نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف تنخواہوں اور مراعات کے لیے نہیں بلکہ اساتذہ کے وقار، تعلیمی نظام کے استحکام اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پرامن انداز میں حکمرانوں تک اپنی آواز پہنچانا چاہتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرتے ہوئے جائز حقوق فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم کا معمار مشکلات کا شکار ہوگا تو ملکی ترقی متاثر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے