ڈیرہ غازی خان: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، لڑکی قتل، ملزم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیرعادل (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار باسط علی گاڈی) تھانہ شاہ صدر دین کی حدود اڈہ شاہ میاں ابراہیم، چاہ حویلی والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد تنویر پتافی ولد محمد موسی پتافی نے اپنے قریبی رشتہ دار فاروق پتافی کی تقریباً 16 سالہ بیٹی پر پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد مبینہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل محرکات سامنے آ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے