پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کی مئی میں شاندار کارکردگی، 53 اشتہاری گرفتار

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/محمد رمضان نوشاہی)پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے ماہ مئی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف 408 مقدمات درج کیے جبکہ 53 اشتہاری اور 32 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔

ریجنل آفیسر میاں معظم علی کے مطابق 7 لاکھ سے زائد افراد اور 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 1901 ٹریفک چالان کیے گئے اور 8363 مسافروں کو سفر کے دوران مدد فراہم کی گئی۔

پی ایچ پی نے 11 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 60 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی، چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں اور ایک ڈالا برآمد کیا جبکہ ناجائز اسلحہ، گولیاں اور 36 لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی۔

مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف 156 مقدمات درج کیے گئے جبکہ خدمت مرکز کے ذریعے 3146 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔

مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے