اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ملک ظفر)اوکاڑہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت صفائی کے نئے پلان پر عملدرآمد کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے معیار، فیلڈ آپریشنز اور وسائل کے مؤثر استعمال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت سارکو پروجیکٹ مینیجر وسیم اشرف اور تحصیل مینیجر نعمان راشد نے کی۔ افسران نے سپروائزرز کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔
اجلاس میں تحصیل بھر کو صاف ستھرا رکھنے اور ستھرا پنجاب پروگرام کے اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World