گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی) گکھڑ منڈی کے نواحی گاؤں بینکہ چیمہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر علاقہ کی بڑی اجتماعی قربانی کی گئی، جہاں تقریباً 40 جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے جن کی مجموعی مالیت ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بینکہ چیمہ ملک علی عباس اعوان اور ان کے برادران کی جانب سے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اونٹ، ویڑے، بچھڑے، بکرے اور چھترے سمیت مختلف جانور قربان کیے گئے۔ قربانی کے اس عمل کو دیکھنے کے لیے علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔
اس موقع پر ملک علی عباس اعوان نے کہا کہ وہ ہر سال عیدالاضحیٰ پر اسی جذبے کے ساتھ قربانی کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ڈیرے پر نہ صرف عیدین بلکہ رمضان المبارک، محرم الحرام، کرسمس اور دیگر قومی و مذہبی مواقع پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے اور وہ ہمیشہ لوگوں کی خدمت اور معاونت کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

علوی برادران میں ملک شہزاد عباس اعوان، بین الاقوامی ذاکر ملک قلب عباس اعوان، ملک مزمل عباس اعوان، ملک اعجاز عباس اعوان اور ملک فیاض عباس اعوان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے اور وہ ہمیشہ انکساری اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ان کے خاندان کی روایت ہے۔ ان کے بقول آج جو کچھ بھی انہیں حاصل ہے وہ والدین کی دعاؤں، بزرگوں کی تربیت اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے۔

علاقہ مکینوں نے قربانی کے اس بڑے انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ایثار، قربانی اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ ملتا ہے۔
کیو این این ورلڈ — مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت