دلبرداشتہ ہو کر 2 نوجوانوں نے اپنی جان لینے کی کوشش

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ کی رپورٹ) میہڑ اور اس کے مضافات میں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 2 نوجوانوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی ہے، جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہلا واقعہ میہڑ شہر کی مدینہ کالونی میں پیش آیا جہاں 28 سالہ نوجوان نے گھریلو مسائل کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ ورثاء نے اسے فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا۔

دوسرا واقعہ میہڑ کے قریب گاؤں لونگ کوسو میں پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان نے بھی مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث یہی قدم اٹھایا۔ مقامی لوگوں نے اسے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں سے اسے بھی لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور لاڑکانہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے