میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظورعلی جوئیہ) میہڑ میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، اے سیکشن تھانے کی حدود دھریانی گاؤں کے قریب دن دیہاڑے 2 مسلح ملزمان ایک نوجوان سے نئی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دھریانی گاؤں کے قریب 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نوجوان راجہ چانڈیو کو روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے 2026 ماڈل کی نئی موٹرسائیکل چھین لی۔
بتایا گیا ہے کہ نوجوان راجہ چانڈیو کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ میہڑ میں دن دیہاڑے لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔
شہریوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ میہڑ میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا فوری نوٹس لیا جائے، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔