چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں عید کی خوشیاں، بچوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر) عید الاضحیٰ کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کی ہدایات پر ستھرا پنجاب ایجنسی اور ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں خصوصی عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹی گئیں۔

تقریب کے دوران بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ افسران نے بچوں کے ساتھ وقت گزار کر انہیں عید کی مبارکباد دی اور محبت و شفقت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے ایم ڈی شکیب سرور، آپریشنل منیجر حسنین ظہور، ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ریجنل منیجر منصور ناگرہ، کوآرڈی نیٹر عبداللہ عباسی، ایڈمن راشد فرید سمیت دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کو سماجی ذمہ داری اور انسان دوستی کی خوبصورت مثال قرار دیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ عید کی اصل خوشی محروم اور بے سہارا بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے میں ہے، اور ستھرا پنجاب ایجنسی عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح کے اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے