اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ / بیورو چیف) مین جی ٹی روڈ پر نہر والا پل کے قریب ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بس نے یو ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں اور جاں بحق بچے کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد سی ایم ایچ اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت حسن رضا ولد محسن (عمر تقریباً 4 سال)، سکنہ 24 فور ایل اوکاڑہ کے نام سے کی ہے۔
زخمیوں میں محسن علی ولد محمد حنیف (31 سال)، آصفہ پروین زوجہ محسن علی (34 سال) اور ابیہا دختر محسن علی (5 سال) شامل ہیں، جن کا تعلق بھی 24 فور ایل اوکاڑہ سے بتایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔