تھانہ طیب سعید کی بڑی کامیابی، لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل مالکان کے حوالے

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں چوری ہونے والے موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے خصوصی ٹاسک پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزمان سے موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کی مجموعی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

موٹر سائیکلیں برآمد ہونے پر متاثرہ شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور اوکاڑہ پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حکام کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے