آپریشن بنیان مرصوص اور پاک افواج کی کامیابیاں
تحریر : ظفر اقبال ظفر
آپریشن بنیان مرصوص اور پاک افواج کی کامیابیاں پوری دنیا کے لیے پاکستان کے دفاعی نظام کا حیرت انگیز نظارہ تھیں ہندوستانی سیاسی و عسکری طاقتوں نے پاکستانی فوج کے جن اقدامات کو آخری حکمت عملی سمجھا تھا وہ پاک افواج کی ابتدا تھی جس نے خود دشمن کو حیرت میں مبتلا کر دیا کہ پاک فوج کا آغاز یہ ہے تو آگے کیا کیا معجزے دیکھائے گئی یہ اُن کا بگوان بھی نہیں جانتا۔
مگر پاکستانی مسلم افواج کے خدا نے اپنی کتاب قرآن مجید میں ان کے بارے میں کیا کہاجاننے کے لیے اس آیات کے ترجمعے کا مطالعہ فرمالیجئے۔ (ترجمہ)حقیقت یہ ہے کہ اللہ ان بندوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بنا کر لڑتے ہیں جیسے وہ سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہوں۔نو مئی دوہزار پچیس کو آئی ایس پی آر کے بیان میں دشمن کو بتایا گیا کہ ہم تمہاری طاقت مکاری جارحیت سے مرغوب ہونے والی قوم نہیں ہیں ہمارے حیرت انگیزجواب کا انتظار کرو۔ کیونکہ یہ 1965یا 1971والا پاکستان نہیں ہے یہ بیسوی صدی میں ایٹمی طاقت کی طرح چھوٹی سطح پر بھی ایٹمی مظاہرے کرنے والے ہتھیاروں سے لیس پاک افواج ہے جس کے پاس ایٹم بم سے بھی بڑھ کر جو طاقت ہے وہ ایمان کی طاقت ہے جس کی وجہ سے اس آپریشن کا خدائی نشاندہی پر مبنی نام آپریشن بنیان مرصوص رکھا گیا جو معرکہ حق کی نوید بنا اور پاکستانی افواج کے جذبے کو پاکستانی عوام کے اندر منتقل کرکے ملکی دفاع کے ایک پلیٹ فارم پر لے آیاجس نے ثابت کر دیا کہ پاک فوج ہی عوام ہے عوام ہی پاک فوج ہے۔ملکی دفاع کے معاملے میں پاکستانی عوام پاک افواج کا روپ دھار لیتی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے ابتدائی مراحل میں ہی بھارت کی فوجی چیک پوسٹ ایل او سی بٹل سیکٹرکے قریب دھر مسال2پوسٹ میں بھارتی فوجیوں نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید پرچم لہرا کر اپنی جان بخشوانے کی درخواست کر دی تھی۔
جو بھارتی فوجی اپنے ائیر بیس کو نہیں بچا سکے وہ عوام کاتحفظ کیسے کر سکتے ہیں بھارتی میڈیا کی یہ خبریں سیاسی غلط فہمی میں مبتلا عوام کو خوف ناک حقیقت سے ملوانے لگیں۔بھارتی فوجی ترجمان خاتون نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاک افواج کو کہا کہ ہم جنگی تناؤ نہیں چاہتے ہمارے ائیر بیس و دیگر فوجی اڈوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔پاک افواج بھی انسانی قدروں کے پاسداری پر یقین رکھتی ہے اس لیے عوامی جانوں کو نشانہ بنائے بغیرغرور تکبر میں ڈوبی بھارت کی فوجی طاقت کے ہوش ٹھکانے لگا کر چھو ڑ دیا گیا جس میں بزدل بھارتی حکمرانوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ تم ہماری نہتی عوام کو نشانہ بنانا بہادری سمجھتے ہو مگر ہم تمہاری طاقت سے پنجہ آزمائی کا جذبہ رکھتے ہیں۔
بھارتی رافیل طیاروں کو انہی کی زمین پر ڈھیر کرنے والی پاک فضائیہ نے جب ہواؤں میں اپنی مہارت و قابلیت کا مظاہرہ کیا تو فضاؤں نے ان پر جیت کے پھول نچھاور کرکے استقبال کیا۔یہ اقبال ؒ کے شاہنوں کی ایک حقیقی جھلک تھی۔
افواج پاکستان کے ترجمان نے اپنے حالیہ بیان میں چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے دن ایک منفرد جھلک دیکھانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اب انڈیا نے دوبارہ جنگی حماقت کی تو ہم پہلے سے بڑا سرپرائز دیں گئے اور اپنا حساب پیچھے سے شروع کرتے ہوئے تما م بھارتی غلط فہمیوں کو سدھار دیں گئے وہ بھارتی سیاستدان جو اپنے اقتدار کی حوس میں اپنی ہی فوج کو مروانے اور دنیا بھر میں رسوا کرنے کی جہالت رکھتے ہیں ان کی عقل درست کرنے میں پاکستان افواج بہترین معالج کا کردار ادا کرئے گئی بہتر یہی ہوگا کہ بھارتی سیاستدان اپنے ملک کی فوج کو پروفیشنل فوج بننے دیں تاکہ ہمیں بھی ان سے لڑنے کا مزہ آئے۔سیاسی کینسر میں مبتلا بھارتی فوج بیمار زہنیت کا شکار ہے جیسے ہم مریض تصور کرتے ہیں اور حالت مرض میں کسی سے لڑنے میں ہماری طاقت کی تسلی نہیں ہوتی۔
افواج پاکستان اپنے ایمان کی طاقت کے ساتھ محب وطنی کا آب حیات پی کر موت کے پہرے میں جیتی ہے انہیں خوفزادہ کرنے کی حماقت اپنے بربادی کو دعوت دینا ہے پاکستان دنیا بھر میں امن و سلامتی کا سفیر ہے اس نے حالیہ عالمی جنگوں کو رکوا کر انسانی حقوق کی پاسداری کی ہے جیسے دنیا تسلیم کرچکی ہے بھارت اپنی فلمی گمراہی سے اپنے ہی ملک کی عوام کو خوش فہمی میں مبتلا کرنے کی مہارت رکھتا ہے مگر پاکستان وہ حقیقت دیکھاتا ہے جس پر دنیا شہادتیں دیتی ہے کیا یہ بنیان مرصوص کی حقیقی جھلک نہیں جو کھلی آنکھوں سے دیکھائی دی۔
افواج پاکستان نے دنیا کے ہر مخالف کو کھلا پیغام دیا ہوا ہے کہ ہمیں وہ دنیا ہی نہیں چاہیے جس میں پاکستان کا وجود نہیں یہ ملک قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور خدا کی خاص حفاظت میں آگے بڑھ رہا ہے باقی ملکوں کے پاس بہترین فوج و ہتھیار ہو سکتے ہیں مگر پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہتھیار اور سب سے بڑھ پر ایمان کی وہ طاقت ہے جو جذبہ جہاد سے لبریز ہے جس میں ملی شہادت ہماری ابدی زندگی کی شروعات ہے۔کیونکہ ہم شہید ہوں تو ہمیشہ کی زندگی غازی ہوں تو دنیا میں جنت کی امانت بن کر رہتے ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص اور پاک افواج کی کامیابیاں تاریخ پاکستان میں سنہری حرفوں سے لکھی گئی وہ حقیقت ہے جو تاقیامت تک آنے والی نسلوں کودفاع پاکستان کے حوصلے بخشتی رہے گئی۔