گوجرہ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) پبلک آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی (رجسٹرڈ) لاہور گوجرہ یونٹ کے زیر اہتمام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقیم معروف شاعر ناشاد ہوشیارپوری کے اعزاز میں ایک شعری شام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ ادبی تقریب 8 مئی (بروز جمعۃ المبارک) شام 4 بجے دفتر پاکستان مسلم لیگ ن مونگی روڈ نزد تکیہ پھمن سائیں گوجرہ میں منعقد ہوگی۔
تقریب کی صدارت کنوینر محمد امتیاز رانا کریں گے جبکہ معروف ادبی شخصیت پروفیسر اذلان شاہ مہمانِ اعزاز ہوں گے۔ اس موقع پر غزالی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
منتظمین کے مطابق اس شعری نشست میں علاقے کے نامور شعراء اور ادیب شرکت کریں گے جو ناشاد ہوشیارپوری کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور اپنے منتخب کلام سے محفل کو رنگین بنائیں گے۔
ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تقریب علاقے میں ادب اور شاعری کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔