رینالہ:نیشنل ہائی وے اور چوچک روڈ پر حادثات، 2 جاں بحق، ایک زخمی

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) رینالہ خورد میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پہلا واقعہ نیشنل ہائی وے شرقی بائی پاس پر پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نواحی گاؤں 6/1-ایل کا رہائشی 30 سالہ مبشر ولد مشتاق شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ چوچک روڈ پر چک نمبر 4 جی ڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب سنگِ بنیاد سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 12 سالہ محمد علی موقع پر جاں بحق جبکہ 35 سالہ وسیم زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 نے جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے