رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد نے منشیات برآمدگی کے اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سخت سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم خادم کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم کو تھانہ چوچک پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے 9 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔
ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مقدمے کی کامیاب پیروی پر لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔