میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظور علی جوئیہ) گاجی کھاوڑ لنک روڈ پر گاؤں ملوک کھوسو کے قریب ایک تیز رفتار کار بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے پانی کے تالاب میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں کار سوار محمد بچل چانڈیو شدید زخمی ہو گیا، جسے مقامی افراد نے فوری طور پر تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔
ہسپتال میں طبی امداد کے دوران زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کے بعد ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
ایک دوسرے افسوسناک واقعے میں میہڑ کے نواحی گاؤں سوجھرو میروانی میں دو سالہ معصوم بچہ کھیلتے ہوئے اچانک پانی کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دو سالہ فضل عباس گھر کے باہر کھیل کود میں مصروف تھا کہ اچانک تالاب میں گر گیا، اسے بے ہوشی کی حالت میں نکال کر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ہسپتال کے ڈاکٹروں نے معصوم بچے کی موت کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔