اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ملک محمد عارف نمبر دار، ملک خالد یعقوب، ملک اشفاق احمد ببرا، ملک اسد وقاص ایڈوکیٹ اور آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے ترجمان ملک ظفر اقبال بھوہڑ نے چوہدری ضیاء الحق کو ڈی پی او قصور تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں ان رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری ضیاء الحق محکمہ پولیس کے ایک قابل، دیانتدار اور انسان دوست افسر ہیں، جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عوام دوست رویہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بطور ڈی پی او قصور تعیناتی سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی میسر آئے گی۔
اس موقع پر ملک محمد عارف نمبر دار نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری ضیاء الحق کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور انہیں عوام کی خدمت کے لیے مزید ہمت و توفیق عطا کرے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ڈی پی او اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور محکمہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔