رینالہ خورد ؛ گھر کے تالے توڑ کر چوری، زیورات و نقدی لے اڑے

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود لہرا سب ٹاؤن میں نامعلوم چور ایک گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چوری کی واردات فوجی فاؤنڈیشن اسکول کے قریب پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور ڈیڑھ تولہ سونا، 40 ہزار روپے نقدی، جوسر مشین، عید کے لیے رکھا گیا راشن اور کپڑے چوری کر کے لے گئے۔

اہل خانہ روزہ افطاری کے لیے اپنے آبائی گاؤں گئے ہوئے تھے، اسی دوران چوروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی۔ صبح سویرے واپس آنے پر اہل خانہ نے گھر کا سامان بکھرا ہوا پایا جبکہ قیمتی اشیاء غائب تھیں۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ متاثرہ شہری قدرت اللہ نے مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے میں درخواست دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے