رینالہ خورد (نامہ نگار) تھانہ صدر رینالہ خورد کی حدود میں زیرِ تعمیر رائس ملز پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے رہائشی ضمیر حیدر نے چک نمبر 13 ون ایل میں رائس ملز کی تعمیر شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ شب سات مسلح افراد رات کی تاریکی میں زیرِ تعمیر ملز میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر وہاں موجود گارڈ اور مالک ضمیر حیدر کو یرغمال بنا لیا۔

ملزمان ملز سے تقریباً 31 لاکھ روپے مالیت کے ٹرانسفارمرز، واٹر پمپس، اسٹیم بوائلرز اور دیگر قیمتی سامان گاڑی میں لوڈ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے ضمیر حیدر کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور واردات میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے