اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او ایاز سلیم نے یومِ شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین کا دورہ کیا。 انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی بھی موجود تھے。

کمشنر ساہیوال نے عزاداروں کی سہولت کے لیے روٹ پر صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کی ہدایت دیں اور سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کے احکامات دیے。 انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے علماء کرام کا تعاون ناگزیر ہے، لٹکتی تاروں کے بندوبست اور پانی و لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے。 ڈویژنل سربراہان نے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا。

آر پی او ایاز سلیم نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار روٹ پر چوکس ڈیوٹی دیں اور جامع تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے。 انہوں نے مزید کہا کہ جلوس کے اختتام تک تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے。

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے