اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) اسرائیل میں جاری حالیہ کشیدگی اور تباہی کی صورتحال پر بھارتی صحافی نے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی صحافی کے مطابق تل ابیب میں تباہی کے بدترین مناظر ہیں اور میزائل حملوں کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ 100 میٹر گہرائی میں موجود سرنگیں بھی لرز رہی ہیں۔

بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں شدید سنسرشپ عائد ہے، جہاں لاشوں اور زخمیوں کی تصاویر لینے کی قطعی اجازت نہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا کو اسپتالوں میں جانے یا تباہ شدہ عمارتوں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے بھی سختی سے روک دیا گیا ہے تاکہ نقصان کی اصل تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی نے اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کی قلعی کھولتے ہوئے بتایا کہ جس ٹیکنالوجی کا دنیا بھر میں چرچا تھا، وہ مکمل طور پر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بسا اوقات میزائل الرٹ کا پیغام تک موصول نہیں ہوتا اور اچانک حملہ ہو جاتا ہے، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بھارتی صحافی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کے لیے وہاں موجود تھے، جہاں انہوں نے اپنی آنکھوں سے بدلتی ہوئی صورتحال اور اسرائیلی دفاعی نظام کی ناکامی کا مشاہدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے