اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) رینالہ خورد کے علاقے اعوان ٹاؤن میں چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم چوروں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی صاف کر دی۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس پر واقع اعوان ٹاؤن کے رہائشی محمد یونس اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی سے ملنے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس دوران نامعلوم چوروں نے گھر کے مرکزی دروازے کا تالا توڑا اور اندر داخل ہو گئے۔ چوروں نے گھر کی تلاشی لی اور الماریوں سے 60 ہزار روپے نقد اور تقریباً دو لاکھ ستتر ہزار روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان چوری کر کے باآسانی فرار ہو گئے۔

محمد یونس جب واپس گھر پہنچے تو تالے ٹوٹے دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے محمد یونس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے