رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں مبینہ طور پر دس مسلح افراد نے ڈیری فارم میں داخل ہو کر مالک اور ملازم کو باندھ کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور سامان لوٹ لیا، تاہم متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ڈکیتی کے بجائے چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 23 ٹو ایل کے رہائشی جعفر علی کے ڈیری فارم میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے گن پوائنٹ پر انہیں اور ان کے ملازم کو باندھ دیا اور تقریباً 35 لاکھ روپے مالیت کے بھینسیں، گائے، بچھڑا، بکریاں، مرغے اور دیگر سامان ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ تاہم مدعی کا مؤقف ہے کہ پولیس نے ان کی درخواست میں تبدیلی کرتے ہوئے ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

مدعی مقدمہ نمبر 144/26 نے مریم نواز شریف، پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے مؤقف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے