لندن (کیو این این ورلڈ) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف جاری جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ کے آسمان میں موجود ہیں اور وہ مربوط علاقائی دفاعی آپریشن کا حصہ بن کر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضروری ہے کشیدگی کو کم کیا جائے اور تمام فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

سر کیئر اسٹارمر نے مزید بتایا کہ برطانیہ نے جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں تاکہ اس خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حل کے لیے تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے