تہران (کیو این این ورلڈ) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک انتہائی اہم دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس خبر کے منظرِ عام پر آتے ہی خطے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے ان واقعات میں صرف وزیر دفاع ہی نشانہ نہیں بنے بلکہ پاسدارانِ انقلاب کے اہم کمانڈر محمد پاکپور بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ابھی تک ایرانی حکومت یا باضابطہ سرکاری ذرائع کی جانب سے ان ہلاکتوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم غیر ملکی میڈیا اسے ایک بڑی تزویراتی پیش رفت قرار دے رہا ہے۔