اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کا دورہ کیا اور موجودہ خستہ حال بلڈنگ کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، سید سلمان حسین، اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وسیم طارق نے آفس کی پرانی بلڈنگ کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور صحافی برادری کے ساتھ مضبوط ربط و روابط کے لیے مرمت و رنگ روغن سمیت ضروری کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بلڈنگ کی مرمت اور بیوٹیفکیشن کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو تخمینہ لگانے اور ترقیاتی کاموں کے فوری آغاز کا ٹاسک سونپا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ضلع کی ترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتی رہی ہے اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آفس کی بحالی ضروری ہے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر نے پرانی کچہری لنک روڈ کی تعمیر و مرمت کے بھی فوری احکامات جاری کیے۔ سید سلمان حسین شاہ اور دیگر عملے نے ڈپٹی کمشنر کا آفس کے وزٹ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
یہ اقدام صحافیوں کے لیے سہولت اور ضلع کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا، جبکہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی بحالی صحافی برادری اور عوامی خدمات کے لیے اہم پیش رفت ہے۔