احمد پور شرقیہ (کیو این این ورلڈ) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت زاہد اقبال ڈاہر کے والدِ محترم اور آفتاب احمد خان ڈاہر کے چچا جان محمد اقبال ظفر ڈاہر گذشتہ روز اپنے آبائی شہر نورپور نورنگا میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر علاقے کی سیاسی، سماجی اور مذہبی فضا سوگوار ہو گئی اور مختلف طبقات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ مولانا قاری ضیاء اللہ نے پڑھائی، جس میں علاقے بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جنازہ میں شریک ممتاز شخصیات میں سردار محمد طہ خان ڈاہر، ڈاکٹر حامد نواز خان افغانی، سر مشتاق سیال، ڈاکٹر محمد الطاف ڈاہر جلالوی، قاری عبدالباری، ماسٹر ملک ریاض چنڑ، خالد نواز خان، اسلم ڈاہر، خواجہ امیر بخش، صادق ڈاہر، خواجہ عدنان، خواجہ ایوب، مظہر حسین، خواجہ یاسر، خواجہ عبدالرشید، مسعود نواز خان، خواجہ مکی، طارق ڈاہر اور حمید ڈاہر سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کے بیٹوں شاہد اقبال ڈاہر، طاہر اقبال ڈاہر، کاشف ڈاہر اور آصف اقبال ڈاہر سے شرکاء نے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی تلقین کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے