پنجاب میں کاروباری اوقات کی پابندی ختم، تاجروں کو بڑا ریلیف

لاہور (کیو این این ورلڈ) حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر تاجروں اور دکان داروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے صوبے بھر میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی یکم جون تک ختم کر دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کی شرط سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے، جس کا مقصد عید کی خریداری کے لیے شہریوں اور تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور اس فیصلے سے مارکیٹوں میں خریداروں کا رش تقسیم ہونے سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل توانائی بچت پروگرام کے تحت دکانیں 8 بجے اور ہوٹلز و بیکریز رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جسے اب عید تک معطل کر دیا گیا ہے۔

ہوٹلز، بیکرز، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدور فاروق چوہدری اور سلیم پرویز بٹ نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کاروباری اوقات میں نرمی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور دکان داروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سے عید سیزن میں بہتر کاروبار کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے