لنڈی کوتل: پولیس کی کارروائیاں، شادیوں میں فائرنگ اور فحش مواد فروخت کرنے والے دھر لیے گئے

لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ) لنڈی کوتل پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور فحش مواد رکھنے و فروخت کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شینواری کی نگرانی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی کے دوران شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دو ملزمان محمد علی اور ولید (ساکنان خوگہ خیل) کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری کارروائی میں لنڈی کوتل بازار میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپس میں فحش مواد رکھنے اور فروخت کرنے کے الزام پر پولیس نے پانچ ملزمان عامر خان، سید انوار، محمد راحیل، بخت زمین اور کپتان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او عشرت شینواری نے کہا کہ پولیس امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے متحرک ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بازار میں فحش مواد کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے