پاک فوج کا جدید ایویونکس سے لیس ’فتح-4‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (کیو این این ورلڈ/نیوز ڈیسک)پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ میزائل تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے ‘فتح-4’ توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے