سندر STEM مقابلہ، معاون فاؤنڈیشن کے طلبہ نے انعامات اور سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے

واربرٹن(کیو این این ورلڈ/عبدالغفار چوہدری) معاون فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام اسکولوں کے طلبہ نے سندر STEM PMC مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرکے علاقے کا نام روشن کر دیا۔ شیخوپورہ، گلگت بلتستان، گھوٹکی اور اوباڑو سے مجموعی طور پر 75 باصلاحیت طلبہ نے اس قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا، جن میں سے مختلف مراحل کے بعد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مہمووالی کے تین طلبہ نے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

لاہور میں منعقدہ نیشنل میتھ اور آئی کیو مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر ان طلبہ کو سندر STEM سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین معاون فاؤنڈیشن نے کامیاب طلبہ اور اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے تین طلبہ کو ٹیبلٹس اور موبائل فونز بھی دیے گئے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

چیئرمین معاون فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تعلیمی سہولیات طلبہ کو اپنے تعلیمی اہداف حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتی ہیں۔

تقریب میں معاون فاؤنڈیشن کے تعلیمی اقدامات اور دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے عزم کو بھی سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے