واربرٹن:گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے

واربرٹن(کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) تھانہ واربرٹن کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پنج احاطہ موڑ کے قریب پولیس ٹیم نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 سے 7 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف جرائم کے 19 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے