پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو ایران کے خلاف کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سینٹرل کمانڈ کو ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملوں کے وقت پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ حملوں میں ایران کے توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ جوہری تنصیبات بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتی ہیں۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فوجی آپشنز تیار کر کے صدر ٹرمپ کو پیش کرنا اس کا مشن ہے۔ ایران سے متعلق تمام آپشنز صدر ٹرمپ کے لیے کسی بھی وقت دستیاب ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث مضبوط پوزیشن حاصل ہے۔ روزانہ کروڑوں بیرل تیل آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز کھلا ہے اور تمام بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے دو کروڑ بیرل تیل کی منتقلی جاری ہے۔ سینٹرل کمانڈ نے ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز بند ہونے کا دعویٰ بھی مسترد کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے