واشک اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی( کیو این این ورلڈ)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کو ہونے والی یہ کارروائیاں "ردالفتنہ 3” کے تحت جاری آپریشنز کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے بروقت اور مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ "عزم استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے