فریدآباد تھانہ حدود میں دو معصوم بچیاں پانی میں گر گئیں، ایک بچ گئی ایک چل بسی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) میہڑ اور اس کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں بزرگ سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلے واقعے میں نواحی علاقے سندھی بٹڑا کا رہائشی 60 سالہ بزرگ حاجی غلام حسین جتوئی پانی والی برقی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا۔ ورثاء انہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جوہی لاش گاؤں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

دوسرے واقعے میں انڈس ہائی وے پر رمضان کھوسو پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں شدید چوٹیں آنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی اے سیکشن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم اور تحویل کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا، تاہم آخری اطلاعات تک جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے