پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی پر مرکوز ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مکمل توجہ ایران جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی پر مرکوز ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ان کے علاوہ صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے، تاہم بدقسمتی سے اس کے بعد پیش آنے والے واقعات غیر متوقع تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے امن کی امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان ایک مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے جس میں تمام دوست ممالک امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے