ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مقدس اسلامی مہینے کا آغاز آج رات سے ہوگا۔
حرمین ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے اور نئے اسلامی مہینے کا آغاز باقاعدہ طور پر آج رات سے ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائی جائے گی جبکہ یوم عرفہ 26 مئی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ ذوالحجہ اسلامی کیلنڈر کا اہم ترین مہینہ ہے جس میں حج اور عیدالاضحیٰ کی عبادات ادا کی جاتی ہیں۔
