ریسکیو 1122 سیالکوٹ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، حقِ خودارادیت کی حمایت

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر حسنین راجہ) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے افسران اور اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کی اور ریلی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں ریسکیو 1122 انسانی ہمدردی، امن اور انسانی جانوں کے تحفظ کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔

انجینئر نوید اقبال نے کہا کہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام اور مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریسکیو 1122 سیالکوٹ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے