سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف مدثر رتو) پروفیشنل میڈیا الائنس کے دفتر میں چیئرمین عثمان بٹ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الائنس کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید، ہدیۂ نعت، محفلِ درود و سلام اور ذکر و اذکار سے کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمین عثمان بٹ، صدر ڈاکٹر شہزاد نسیم نجب، نائب صدر خواجہ عامر جاوید، نائب صدر میاں محمد امجد، جنرل سیکرٹری میاں محمد سلیم، سیکرٹری انفارمیشن وحید احمد، سیکرٹری فنانس ملک علی، سیکرٹری سپورٹس ملک اعظم، لیگل ایڈوائزر ملک سفیان کے علاوہ ممبران مدثر رتو، روبی طارق، ندیم انجم، سائیں سلیم نکا، فہد اصغر، عتیق بیگ، میاں رضوان اور حمزہ بٹ نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پروفیشنل میڈیا الائنس کے آئندہ لائحۂ عمل، صحافتی سرگرمیوں، اہم پریس کانفرنسز، میڈیا کوریج اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ اہم پریس کانفرنسز، میڈیا کوریج اور مختلف اداروں کے ساتھ میٹنگز میں صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے بھرپور اور عملی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
اس موقع پر شرکاء نے چیئرمین عثمان بٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور الائنس کے پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں صحافیوں کے پیشہ ورانہ حقوق، بہتر میڈیا کوریج اور اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔