ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/ڈویژنل بیوروچیف مرید حسین ٹالپور) سابق ٹکٹ ہولڈر جمہوری وطن پارٹی سردار مختیار احمد خان لنڈ کے کزن اور سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 294 جمہوری وطن پارٹی مرحوم سردار نادر خان لنڈ کے ایصالِ ثواب کے لیے ان کے آبائی حلقہ جامپور میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری، صحافتی شخصیات، سرکاری ملازمین، معززین علاقہ اور اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈیرہ غازی خان میر محمد مرزا خان تالپور، سردار محمد جعفر خان لنڈ، سردار حافظ نور محمد رند، سردار جاوید محمود خان کھوسہ، سردار وقاص خان گورچانی، علی رشید چانڈیہ، سردار محمد افتخار ترین، سردار ظفراللہ خان لغاری، ڈاکٹر مرید حسین تالپور، فہیم فرید خان تالپور، فہد ایوب خان تالپور، شریف خان لنڈ، میاں افتخار سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
قرآن خوانی کے دوران مرحوم سردار نادر خان لنڈ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے کی دستار بندی کی رسم بھی ادا کی گئی۔ پہلی دستار بندی لنڈ برادری کے چیف سردار محمد جعفر خان لنڈ نے کرائی، جبکہ دوسری دستار بندی سردار ظفراللہ خان لنڈ اور دیگر نے کی۔
قرآن خوانی کی اس بابرکت محفل سے حضرت قاری عابد حسین سلطان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایصالِ ثواب، قرآنِ کریم کی تعلیمات، والدین کی خدمت اور نیک اعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مرحوم سردار نادر خان لنڈ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ دے۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔