رضوان اللہ آفریدی کی دعوتِ ولیمہ، سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت معزز شخصیات کی شرکت

خیبر (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار نورحلیم آفریدی) سماجی و فلاحی شخصیت تراب علی خان آفریدی کے صاحبزادے رضوان اللہ آفریدی کی شادی کی تقریب آبائی گاؤں سپین قبر، جھانسی کینال روڈ پر واقع ان کے حجرے میں منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے رضوان اللہ آفریدی کو ازدواجی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سابق پارلیمنٹرین حاجی محمد شاہ آفریدی، اے ڈی آر کے رکن حاجی شیرین آفریدی، ممتاز قبائلی رہنما حاجی وارث خان، سابق امیدوار قومی اسمبلی حاجی سید محمد آفریدی، صدر خیبر یونین پاکستان مراد ساقی، صدر سابقہ فاٹا اسٹیل انڈسٹری حاجی محمد اسلم خان اور قومی مشر ملک حاجی سید مرجان سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب میں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر باڑہ ڈاکٹر شیرزمان آفریدی، باڑہ پریس کلب کے سابق صدر و سینئر صحافی خادم خان، محمد فاروق خان، محمد شفیق خان، محمد اللہ، ثاقب خان، جنرل سیکرٹری ذاکر خان، اولمپیا فوم کے حاجی خان زادہ، سابق پرنسپل نواب گل آفریدی، سابق ڈی ڈی ای او خیبر شاہد علی خان، اے ایس ڈی او خیر محمد اور سابق تحصیل کونسل کے قائم مقام چیئرمین جاوید خان نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ صدر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی گل عباد خان، شوریٰ چیئرمین قاسم خان، سرپرست اعلیٰ شیخ گل، سابق صدر جان ولی آفریدی، ڈاکٹر سید انور، مشرف خان، واجد علی اور دیگر نمایاں شخصیات بھی دعوتِ ولیمہ میں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر تراب علی خان آفریدی اور ان کے اہلِ خانہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معززین کی آمد ان کے لیے باعثِ مسرت اور عزت افزائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کی شرکت سے خاندان کی خوشیوں میں اضافہ ہوا اور ان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے