رینالہ خورد؛ چار نامعلوم چور آٹا چکی سے آٹا، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور نقدی لے اڑے

رینالہ خورد (سٹی رپورٹر) چار نامعلوم چور آٹا چکی کا تالا توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا آٹا، لیپ ٹاپ، پرنٹر اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ چوچک پولیس نے متاثرہ دکاندار محمد طیب یونس کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق چکنمبر 4 جی ڈی کے رہائشی محمد طیب یونس نے 4 جی ڈی چوک پر آٹا چکی کی دکان بنا رکھی ہے۔ گزشتہ شب چار نامعلوم افراد مبینہ طور پر دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔

متاثرہ دکاندار کے مطابق چور دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا 20 من آٹا، 50 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ و پرنٹر جبکہ 20 ہزار روپے نقدی لے گئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ چوچک پولیس نے موقع کا معائنہ کیا اور محمد طیب یونس کی درخواست پر واقعے کی تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے